آسکرز نامزدگیاں: ’دی شیپ آف واٹر‘ سب سے آگے

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2018
90ویں اکیڈمی ایوارڈز رواں سال 4 مارچ اتوار کے روز اے بی سی چینل پر نشر ہوں گے —۔
90ویں اکیڈمی ایوارڈز رواں سال 4 مارچ اتوار کے روز اے بی سی چینل پر نشر ہوں گے —۔

گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کے بعد اب باری دنيا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ايوارڈز کی ہے۔

رواں سال ہونے والے آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان آج ایک ایونٹ میں کیا گیا، جس دوران گال گادوٹ، پریانکا چوپڑا، مشیل رودریگوز اور ریبل ولسن مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

90ویں اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی دوسری مرتبہ امریکی میزبان جمی کمل کرتے نظر آئیں گے، جو رواں سال 4 مارچ اتوار کے روز اے بی سی چینل پر نشر ہوں گے۔

’دی شیپ آف واٹر‘ —۔
’دی شیپ آف واٹر‘ —۔

ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فہرست یہاں دیکھیں:

بہترین فلم

کال می بائے یور نیم، ڈارکسٹ ہار، ڈنکرک، گیڈ آؤٹ، لیڈی برڈ، فینٹم تھریڈ، دی پوسٹ، دی شیپ آف واٹر، تھری بلبورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری

ہدایت کار

کرسٹوفر نولان (ڈنکرک)، جارڈن پیلی (گیٹ آؤٹ)، گریٹا گروگ (لیڈی برڈ)، پال تھومس اینڈرسن (فینٹم تھریڈ)، گیولرمو ڈیل ٹورو (شیپ آف واٹر)

مرکزی اداکار

تیموتھی شالامیٹ (کال می بائے یور نیم)، ڈینیئل ڈے لیوس (فینٹم تھریڈ)، ڈینیئل کلویا (گیٹ آؤٹ)، گیری اولڈمین (ڈارکسٹ ہار)، ڈینزیل واشنگٹن (رومن جے اسرائیل)

فلم گیٹ آؤٹ کے مرکزی اداکار ڈینیئل کلویا —۔
فلم گیٹ آؤٹ کے مرکزی اداکار ڈینیئل کلویا —۔

مرکزی اداکارہ

سیلی ہاکنز (دی شیپ آف واٹر)، فرانسز میکڈورمنڈ (تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری)، مارگوٹ روبی (آئی ٹونیا)، ساورس رونن (لیڈی برڈ)، میریئل اسٹریپ (دی پوسٹ)

معاون اداکارہ

میری جے بلائگ (مڈباؤنڈ)، ایلیسن جینی (آئی ٹونیا)۔ لوری میٹکاف (لیڈی برڈ)، لیسلی مینوائل (فینٹم تھریڈ)، اوکاویا سپینسر (دی شیپ آف واٹر)

معاون اداکار

ویلم ڈیفو (دی فلوریڈا پروجیکٹ)، ووڈی ہیرلسن (تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری)، رچرڈ جینکنز (دی شیپ آف واٹر)، کرسٹوفر پلمر (آل دی منی ان دی ورلڈ)، سیم راکویل (تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری)

ایڈیپٹڈ اسکرین پلے (adapted screenplay)

کال می بائے یور نیم، دی ڈیزاسٹر آرٹس، لوگن، مولی گیم، مڈ باؤنڈ

اوریجنل اسکرین پلے

دی بگ سک، گیٹ آؤٹ، لیڈی برڈ، دی شیپ آف واٹر، تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری

اینیمیڈٹ فیچر فلم

دی باس بے بی، دی بریڈ ونر، کوکو، فرڈیننڈ، لونگ ونسینٹ

تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری —۔
تھری بلبورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ مسوری —۔

غیر ملکی زبان کی فلم

اے فینٹاسٹک وومن (چلی)، دی انسلٹ (لبنان)، لولیس (روس)، باڈی اینڈ سول (ہنگری)، دی اسکوئر (سویڈن)

ڈاکیومنٹری فیچر فلم

ایبیکس، فیسز/پلیسز، ایکارو، لاسٹ مین ان الیپو، اسٹرانگ آئی لینڈ

لائو ایکشن شارٹ فلم

دی کلب ایلمنٹری، دی ایلیون او کلاک، مائے نیفیو ایمٹ، دی سائلنٹ چائلڈ، واٹو روٹ: آل آف اس

تبصرے (0) بند ہیں