سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ریاض میں بلا اجازت پرواز کرنے والے کھلونا ڈرون کو مار گرایا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو میں شاہی محل کے قریب گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: ‘سعودی عرب میں 1979 سے قبل خواتین کو تمام سماجی حقوق حاصل تھے‘

اعلیٰ سعودی حکام اور سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق واقعے کے وقت سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز شاہی محل میں موجود نہیں تھے۔

ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع خزامہ میں قائم چیک پوسٹ پر فورسز نے ڈرون کو دیکھا اور ‘پہلے سے موصول شدہ حکامات کے مطابق اپنا فرائض کو انجام دیتے ہوئے اسے گرا دیا’۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ واقعے کے دوران کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ہمارا اچھا دوست؟

دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی نے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کے فوری بعد تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا۔

بعض ٹوئٹ میں واقعے کو بادشاہت کے خلاف بغاوت سے جوڑا گیا۔


یہ خبر 22 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

nil Apr 22, 2018 03:45pm
Dood ka jala chach bhi phook phook kar pita hai.