جنوبی بھارت میں کاپر پلانٹ کی بندش کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ جنوبی بھارت میں اسٹرلائٹ کاپر اسملٹنگ پلانٹ کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مظاہرے

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق مظاہرین کے مطابق اس پلانٹ کی وجہ سے علاقے کے زمینی آب میں آلودگی پھیل رہی ہے۔

ٹوٹوکورن ٹاؤن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہینوں سے جاری مظاہرہ منگل کے روز شدت اختیار کرگیا اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘6 سال کے دوران بھارتی پولیس کی حراست میں 675 افراد ہلاک‘`

تامل ناڈو ریاست کے اعلیٰ حکام، کے پالانیسوامی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ناگزیر حالات کے پیش نظر عوامی زندگیوں اور املاک کی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی تھی۔

واضح رہے کہ اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ نے حکومت سے اپنے پلانٹ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت: پولیس افسران نے ریپ کا شکار طالبہ کا ’مذاق‘ بنا ڈالا

خیال رہے کہ اسٹرلائٹ وینڈینٹا لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں