پروڈیوسر نے میرا اور کیٹی پیری کا ’ریپ‘ کیا، گلوکارہ کا دعویٰ

اپ ڈیٹ 14 جون 2018
سب سے پہلے گلوکارہ کاشا روز، درمیان میں میوزک پروڈیوسر ڈاکٹر لیوک اور آخر میں گلوکارہ کیٹی پیری—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
سب سے پہلے گلوکارہ کاشا روز، درمیان میں میوزک پروڈیوسر ڈاکٹر لیوک اور آخر میں گلوکارہ کیٹی پیری—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی ریپر کاشا روز نے دعویٰ کیا ہے کہ میوزک پروڈیوسر لوکاز سیبسٹین گوٹوالڈ جسے ڈاکٹر لیوک کہا جاتا ہے، انہوں نے نہ صرف ان کا بلکہ معروف گلوکارہ کیٹی پیری کا بھی ’ریپ‘ کیا۔

خیال رہے کہ 31 سالہ گلوکارہ کاشا روز کی جانب سے میوزک پروڈیوسر 42 سالہ ڈاکٹر لیوک پر لگائے گئے الزامات کا مقدمہ نیویارک سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔

گلوکارہ کاشا روز نے سب سے 2014 میں میوزک پروڈیوسر پر منشیات دینے کے بعد ’ریپ‘ اور تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

گلوکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میوزک پروڈیوسر گزشتہ ایک دہائی سے انہیں جسمانی و زبانی تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں منشیات دینے کے بعد ’ریپ‘ کرتے آ رہے ہیں۔

کاشا اور ڈاکٹر لیوک ایک دہائی تک ایک ساتھ کام کرتے رہے—فائل فوٹو: وینٹی فیئر
کاشا اور ڈاکٹر لیوک ایک دہائی تک ایک ساتھ کام کرتے رہے—فائل فوٹو: وینٹی فیئر

میوزک پروڈیوسر نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

دونوں کے درمیان گزشتہ 4 سال سے سوشل میڈیا پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ ان کا مقدمہ بھی نیویارک کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

پیپلز میگزین کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں گلوکارہ کاشا روز کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ گلوکارہ نے 2016 میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کو موبائل پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس پروڈیوسر نے ان کا ’ریپ‘ کیا، اسی پروڈیوسر نے گلوکارہ کیٹی پیری کا بھی ’ریپ‘ کیا۔

کاشا روز نے پروڈیوسر پر 2014 میں الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا—فوٹو: وکی پیڈیا
کاشا روز نے پروڈیوسر پر 2014 میں الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا—فوٹو: وکی پیڈیا

رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کاشا روز نے گلوکارہ لیڈی گاگا کو جو پیغام بھیجا، اس میں اگرچہ پروڈیوسر ڈاکٹر لیوک کا نام لکھا ہوا نہیں تھا، تاہم گلوکارہ کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ریپر کاشا روز نے گلوکارہ لیڈی گاگا کو موبائل پیغام میں بتایا کہ میوزک پروڈیوسر ڈاکٹر لیوک نے ان کے ساتھ ساتھ معروف گلوکارہ کیٹی پیری کا بھی ’ریپ‘ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 80 سالہ پروڈیوسر خاتون کو نشہ دے کر ریپ کرتا رہا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کیٹی پیری نے اس کیس میں آج تک خود یہ دعویٰ نہیں کیا کہ انہیں میوزک پروڈیوسر 41 سالہ ڈاکٹر لیوک نے ’ریپ‘ کیا۔

پروڈیوسر کیٹی پیری کا بھی ریپ کر چکا، گلوکارہ کا دعویٰ—فوٹو: ان اسٹائل ڈاٹ کام
پروڈیوسر کیٹی پیری کا بھی ریپ کر چکا، گلوکارہ کا دعویٰ—فوٹو: ان اسٹائل ڈاٹ کام

علاوہ ازیں ڈاکٹر لیوک کے وکیل نے پروڈیوسر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گلوکارہ کاشا روز بے بنیاد اور خیالی الزامات کو عام کر رہی ہیں۔

اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد گلوکارہ کاشا روز اور پروڈیوسر ڈاکٹر لیوک نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے تمام معاہدے ختم کرکے اپنی راہیں الگ کرلی ہیں۔

مزید پڑھیں: ریمبو پر لڑکی کا ریپ کرنے کا الزام

اس سے قبل وہ کئی سالوں تک ایک ساتھ کام کرتے آئے تھے۔

کاشا روز نے گلوکارہ لیڈی گاگا کو بھیجے گئے موبائل پیغام میں کیٹی پیری کے ریپ کا دعویٰ کیا—فائل فوٹو: ہیلو میگزین
کاشا روز نے گلوکارہ لیڈی گاگا کو بھیجے گئے موبائل پیغام میں کیٹی پیری کے ریپ کا دعویٰ کیا—فائل فوٹو: ہیلو میگزین

ڈاکٹر لیوک نامی میوزک پروڈیوسر نے گلوکارہ کاشا روز کے علاوہ کیٹی پیری، الیشیا بیتھ مورے عرف پنک، ارول لونگینی، برٹنی اسپیئر، نکی مناج، ریحانہ، ملی سائرس، شکیرا اور جیسی جے سمیت دیگر گلوکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر لیوک نے متعدد مرد گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے، تاہم ان پر اب تک واضح طور پر صرف گلوکارہ کاشا روز نے ہی الزامات عائد کیے ہیں۔

لیڈی گاگا، کیٹی پیری اور کاشا روز تینوں میوزک پروڈیوسر کے ساتھ کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
لیڈی گاگا، کیٹی پیری اور کاشا روز تینوں میوزک پروڈیوسر کے ساتھ کام کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں