سعودی ٹیم کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

اپ ڈیٹ 23 جون 2018
حادثے میں سعودی عرب کی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے— فوٹو: اے ایف پی
حادثے میں سعودی عرب کی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے— فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: سعودی عرب کی ٹیم ورلڈ کپ میں میزبان روس سے پہلا میچ 5-0 کے بدترین مارجن سے ہارنے سے پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے اور دوسرے میچ سے ایک دن قبل بدترین حادثے سے بال بال بچ گئی۔

روس میں جاری 21ویں ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کا میگا ایونٹ میں کل (بدھ کو) گروپ اے کی سب سے مضبوط ٹیم یوراگوئے سے مقابلہ ہے۔

یوراگوئے کے خلاف میچ کے لیے ٹیم جہاز کے ذریعے سینٹ پیٹربرگ سے روستوف جارہی تھی کہ دوران پرواز جہاز کے ایک انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کے بعد طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر روستوف کے ڈون ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں تمام کھلاڑی اور آفیشلز محفوظ رہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو باحفاظت روستوف کے شہر میں پہنچا دیا گیا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ تھا جو ایک ایک پرندے کی انجن میں موجودگی کی وجہ سے پیش آیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں