تہران: ایران کے جنوبی حصے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے مسجد کے امام کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’آئی آر این اے‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امام عبدالشکور کُرد کو ایران کے شہر خاش کے علاقے بلوچی میں مسجد کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

یہ علاقہ ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً ایک ہزار 650 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور پاکستان کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امام مسجد مذہبی اور تعلیمی دونوں میدانوں میں متحرک تھے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران: پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ پرتشدد صورت اختیار کرگیا

ایران کے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں بلوچ شدت پسندوں اور ایرانی حکومتی فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی ہیں۔

اس راستے کو مسلح ڈاکو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں