اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دہشت گروں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلمان اور ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں سیاسی قیادت کو سیکیورٹی خطرات ہیں،نیکٹا

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یاداشت کا مقصد دونوں ادارے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔

علاوہ ازیں نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ بین الاقوامی پس منظر میں ایس ای سی پی اور نیکٹا کا باہمی اشتراک اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کومالی معاونت اور رقم کی غیر قانونی ترسیل کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اُمیدواروں کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

ایس ای سی پی کے چیئرمین شوکت حسین نے واضح کیا کہ منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی آمدنی کی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ نیکٹا نے خبردار کیا تھا کہ عام انتخابات کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خطرات ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نیکٹا حکام نے اپنی بریفنگ میں آگاہ کیا تھا کہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی قیادت کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی امیدواروں پر ٹکٹ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،نواز شریف کا الزام

نیکٹا حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے 12 رپورٹس ملی ہیں جن میں سے 6 مخصوص شخصیات پر ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں