انتخابات 2018 میں جہاں بڑی بڑی سیاسی شخصیات کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہی شہر قائد میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی اور 30 سال تک شہر سے سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی متحدہ قومی موومنٹ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا اور وہ صرف 4 نشستیں ہی حاصل کرسکی۔

اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ سے الگ ہوکر نئی جماعت بنانے والے مصطفیٰ کمال بھی کراچی کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہ کرسکیں اور انہیں انتخابات میں ایک نشست بھی حاصل نہیں ہوسکی۔

اسی سیاسی منظر نامے کی عکاسی ڈان میں شائع یہ کارٹون کرتا نظر آیا، جہاں کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے عمران خان دیگر سیاسی رہنماؤں کا صفایا کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں