بیٹی کو سنبھالے جنگ میں لڑتی ’جھانسی کی رانی‘

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ —فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ —فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔

پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: فلم منی کارنیکا میں کوئی بھی نامناسب سین نہیں، کنگنا رناوٹ

یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔

خیال رہے کہ ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔

’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔

ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ 'منی کارنیکا' کے سیٹ پر پھر زخمی

کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔

اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں