بھارتی نامور پروڈیوسر اکتا کپور نے اپنے کامیاب ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ کے سیزن 2 کا پہلا پرومو جاری کردیا، جس میں مداحوں نے مرکزی کرداروں کا تعارف کسی اور نے نہیں بلکہ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کروایا۔

اداکارہ اکتا کپور نے بھی اس پرومو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

ایک منٹ دورانیے پر مبنی اس پرومو کی ویڈیو میں شاہ رخ خان دو پیار کرنے والوں کا تعارف کرواتے نظر آئے، ان دونوں کرداروں کا نام پریرنا اور انوراگ ہے۔

اس کامیاب ڈرامے کے سیزن 2 میں پرتھ سمنتھن نے انوراگ جبکہ ایریکا فرنانڈس نے پریرنا کا کردار ادا کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے اس ڈرامے کے پرومو میں کام کرنے کے لیے اکتا کپور نے 8 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

یاد رہے کہ ’کسوٹی زندگی کی‘ ڈرامے کی پہلی قسط 2001 میں نشر ہوئی، جبکہ یہ 2008 تک جاری رہا۔

مزید پڑھیں: ’کسوٹی زندگی کی‘: 10 سال بعد مرکزی اداکارہ کا اہم انکشاف

اس ڈرامے میں اداکارہ شویتا تیواری نے پریرنا کا کردار ادا کیا جبکہ سیزین خان انوراگ بنے تھے۔

اس ڈرامے کے دو اور کردار مسٹر بجاج اور کمولیکا نہایت مقبول ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ حنا خان اس ڈرامے کے سیزن 2 میں کمولیکا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کسوٹی زندگی کی سیزن 2 کا آغاز 25 ستمبر سے ہوگا، جو ہر پیر سے جمعہ کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر اسٹار پلس پر نشر کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں