‘سپر مین‘ اب سپر مین نہیں رہیں گے؟

13 ستمبر 2018
جسٹس لیگ میں ان کے ساتھ دیگر 18 فلموں کے سپیر ہیرو بھی تھے—اسکرین شاٹ
جسٹس لیگ میں ان کے ساتھ دیگر 18 فلموں کے سپیر ہیرو بھی تھے—اسکرین شاٹ

اگر آپ کامک سائنس فکشن فلموں کے شیدائی ہیں تو آپ ‘سپر مین‘ سے ضرور واقف ہوں گے۔

لیکن اب اطلاعات ہیں کہ شائقین ‘سپرمین‘ کو کئی سالوں تک ہیرو کے طور پر نہیں دیکھ سکیں گے اور اگر اس ہیرو کی کوئی نئی فلم بنائی بھی گئی تو اس میں پرانے ‘سپر ہیرو‘ نظر نہیں آئیں گے۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ اب تک ‘سپرمین‘ کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 35 سالہ ہینری کیول اب سپر مین کا کردار ادا کرتے نظر نہیں آئیں گے۔

نشریاتی ادارے ‘ہولی وڈ رپورٹر‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والے ادارے وارنر برادرز کے ڈی سی یونیورس نے آئندہ کئی سال تک ایسی کوئی فلم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سپر مین کا کردار ہو۔

رپورٹ میں پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والا ادارہ آئندہ چند سال تک اپنی توجہ ‘سپر گرل‘ کی فلموں پر رکھنا چاہتا ہے۔

ہینری کیول 15 سال سے سپر مین بنتے آ رہے ہیں—اسکرین شاٹ
ہینری کیول 15 سال سے سپر مین بنتے آ رہے ہیں—اسکرین شاٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پروڈکشن ہاؤس نے واضح طور پر ‘سپر مین‘ کی فلمیں بنانے یا ان کا کردار برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب ‘سپر مین‘ کو مزید فلموں میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سپر مین کا کردار ادا کرنے والے ہینری کیول کو ڈی سی یونیورس کی آنے والی سپر ہیرو فلم ‘شازم’ میں مختصر کردار میں نظر آنا تھا، تاہم اب وہ بھی ممکن نہیں دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس لیگ میں مردہ سپر ہیرو واپس آگیا

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہینری کیول اپنے دیگر منصوبوں میں مصروفیت کی وجہ سے ‘شازم’ میں مختصر کردار کے لیے وقت نہیں دے پائیں گے، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

علاوہ ازیں ہینری کیول نے بھی خبریں سامنے آنے کے بعد اپنے انسٹاگرام پر ایک مبہم ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ‘سپر مین’ کے مجسمے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں ہینری کیول خاموشی کے ساتھ ‘سپرمین‘ کے مجسمے کو کبھی چھپاتے، کبھی دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

Today was exciting #Superman

A post shared by Henry Cavill (@henrycavill) on

اگرچہ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘آج کا دن سپر مین‘ کے حوالے سے بہتر رہا، تاہم ان کے اس پیغام کو مبہم سمجھا جا رہا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈی سی یونیورس آئندہ کچھ سالوں تک سپر مین کے کردار میں کوئی فلم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم اگر اس کردار کو کسی فلم میں مختصر کردار میں دکھایا گیا تو ہینری کیول کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ہینری کیول نے اگرچہ دیگر کئی ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم انہیں شہرت ‘سپر مین‘ کے کردار سے ہی ملی۔

مزید پڑھیں: جسٹس لیگ اور سپر مین

ہینری کیول نے پہلی بار ‘سپر مین‘ کا کردار 5 سال قبل 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مین آف اسٹیل’ میں کیا تھا۔

اس فلم کے بعد ہینری کیول اسی کردار میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بیٹ مین ورسز سپر مین: ڈان آف جسٹس’ میں بھی نظر آئے۔

ہینری کیول نے اسی کردار کو 2017 کی معروف فلم ‘جسٹس لیگ’ اور رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘مشن امپاسیبل: فال آؤٹ’ میں بھی ادا کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں