شاز خان لکھاری بن گئے
25 ستمبر 2018
پاکستانی اداکار شاز خان نے پہلی مرتبہ کسی فلم کی کہانی تحریر کی جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔
اداکار نے ’مارشل آرٹس‘ نامی فلم کی کہانی لکھی ہے جس کا اسکرپٹ تیار ہوچکا ہے۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے دیسی مارشل آرٹس کی ہے جو کیلی فورنیا میں زندگی گزار رہا ہے، تاہم بعدازاں اسے واپس پاکستان آنا پڑتا ہے۔
شاز نے مزید کہا کہ یہ ایک خیالی کہانی ہے جو کسی مارشل آرٹس کی سوچ سے تحریر کی گئی ہے۔
وہ خود اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ شاز خان اس فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں تاہم بعدازاں اداکار نے ان خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
تبصرے (0) بند ہیں