اگر سائنسدان بار بار ایک متوازن غذا پر زور دیتے ہیں تو اس کی وجہ بھی ہے۔ اگر ہماری غذا میں مناسب اجزا شامل نہ ہوں تو ہم نہ صرف چڑچڑے ہوجاتے ہیں بلکہ ہماری کارکردگی پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے۔

اگر ایک بالغ شخص پر اتنا اثر پڑتا ہے تو سوچیں اگر بچوں کی خوراک غذائیت سے بھرپور نہ ہو تو ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر کتنا فرق پڑتا ہوگا؟

چنانچہ ذیل میں دیے گئے طریقوں پر عمل کریں۔ اس سے آپ کے بچوں میں توجہ دینے کی قابلیت میں اضافہ ہوگا۔

1: ناشتے میں اجناس شامل کریں

اہم بات یہ ہے کہ ایک بچہ چڑچڑا اور توجہ دینے میں مشکلات کا شکار اپنے جسم میں شکر کی کمی کی وجہ سے رہتا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ بچوں کو ناشتے میں مکمل اجناس کھلا کر آپ اسے درست کرسکتے ہیں۔

بچوں کی غذا میں بھورے چاول اور باجرہ شامل کریں۔ اگر وقت کی کمی کی وجہ سے آپ کھانا پکا نہیں سکتے تو کھانے میں اجناس شامل کرنے کا ایک زبردست طریقہ پکے ہوئے اجناس کو ملک شیک میں شامل کرکے بلینڈ کر دینا ہے۔ ناشتے میں اجناس شامل کرنے سے بچوں میں شکر کی طلب کنٹرول میں رہتی ہے اور 8 گھنٹے تک کے لیے ذہنی انتشار سے حفاظت ملتی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی اجناس کی صورت میں شکر حاصل کرچکے ہوتے ہیں۔

2: گھر میں شکر بالکل بھی نہیں

ظاہر ہے کہ جب بچے گھر سے باہر ہوں تو آپ ان کے میٹھا کھانے پر کنٹرول نہیں رکھ سکتے چنانچہ گھر پر ایسا کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ شکر کے منفی اثرات کو تحریر کرکے فرج یا کسی اور جگہ آویزاں کرنا ہے جہاں وہ اسے آسانی سے پڑھ سکیں۔

اس کے علاوہ آپ معمول کے کھانوں میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ فوری تبدیلی کے بجائے بہتر رہے گا کہ آپ آہستہ آہستہ مقدار میں کمی کریں تاکہ انہیں معلوم نہ ہو۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا بچہ دودھ میں 2 چمچ شکر چاہتا ہے تو اسے پہلے ڈیڑھ چمچ پر لائیں اور پھر آہستہ آہستہ ایک کردیں۔ اس سے ان کی حسِ ذائقہ کم شکر کی عادی بہتر انداز میں ہوسکے گی۔

3: بچوں کے لیے یہ اسنیک تیار کریں

انہیں آلو کھلانے کے بجائے نشاستے سے بھرپور یہ اسنیکس کھلائیں۔

1: شکر قندی: اس سے آپ بیک شدہ چپس اور فرنچ فرائز بناسکتے ہیں۔ یقین کریں، ان کا ذائقہ بہت بھرپور ہوتا ہے۔

2: اگر آپ کا بچہ اروی دیکھ کر ناک چڑھاتا ہے تو گھبرائیں نہیں۔ ان سے لذیذ چپس بنانا نہایت آسان ہے اور اس سے بچوں کے جسم میں نشاستے کی خاصی مقدار پہنچ جاتی ہے۔ اس کے لیے اروی کو ابالیں، پھر چپٹا کریں اور اسے فرائنگ پین میں تل لیں۔

4: سرخ کدو سے روٹی رول بنائیں

نشاستے سے بھرپور اسنیکس آخر کیوں مددگار ہیں؟ کیونکہ نشاستہ سیروٹونن (serotonin) کا ایک قدرتی ذریعہ ہے جس سے موڈ کو خوشگوار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے آپ کا بچہ پُرسکون اور خوش رہتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں