بچوں کو انفرادی حیثیت میں وقت دینا کیوں ضروری ہے؟

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2018
اگر بڑے بیٹے کو والدین کی جانب سے بھرپور توجہ اور وقت مل جائے تو وہ اپنی چھوٹی بہن یا چھوٹے بھائی کی طرف خود سے زیادہ جھکاؤ پیدا ہوجائے گا۔
اگر بڑے بیٹے کو والدین کی جانب سے بھرپور توجہ اور وقت مل جائے تو وہ اپنی چھوٹی بہن یا چھوٹے بھائی کی طرف خود سے زیادہ جھکاؤ پیدا ہوجائے گا۔

بلاشبہ ہر بچے کے لیے فیملی ٹائم لازمی ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کے ایک سے زائد بچے ہیں تو ہر ایک بچے کے لیے انفرادی توجہ ذرا مشکل ہوجاتی ہے۔ لیکن ایسا کرنے سے بھائی بہنوں کا آپس میں تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ ہی بچوں میں یہ احساس پیدا ہوگا کہ وہ بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

اگر بڑے بیٹے کو والدین کی جانب سے بھرپور توجہ اور وقت مل جائے تو اس کا اپنی چھوٹی بہن یا چھوٹے بھائی کی طرف خود سے زیادہ جھکاؤ پیدا ہوجائے گا۔

پڑھیے: بچوں کے لیے بہترین کھلونا کون سا؟

جب ہر ایک بچے کو انفرادی حیثیت میں وقت اور توجہ دینے کی بات آئے تو ماہرین کے مطابق یہ دھیان رکھیں کہ آپ کو اس کے ساتھ 10 سے 15 منٹ گزارنے ہیں اور ایسے مشغلے میں مصروف رہنا ہے جس سے آپ اور آپ کا بچہ کافی لطف اندوز ہوتے ہوں۔

مثلاً کچن میں آپ کا بچہ آئس کریم کھا رہا ہے تو اس کے قریب جاکر بیٹھیں، اس کی آنکھوں میں بڑی پیار سے دیکھیے، اس سے آپ ٹھنڈک، مٹھاس اور اسٹرابیری فلیور جیسی باتیں کرسکتے ہیں۔ دراصل سرگرمی کوئی بھی ہو، ضروری بات بچے کے ساتھ قریبی اور انفرادی حیثیت میں تعلق قائم کرنا ہے۔

پڑھیے: بچوں کو چھاتی کا دودھ کتنے عرصے تک پلایا جاسکتا ہے؟

دھیان رکھیے کہ انفرادی حیثیت کا مطلب کا انفرادی حیثیت ہی ہے، اپنے ایک بچے کو وقت دیں تو مکمل طور پر وقت دیں اس دوران تیسرے فرد کی مداخلت نہ ہونے دیں۔ ایک بچے کو آپ کا اس کے بھائی یا بہن کے ساتھ وقت گزارنے پر برداشت اور صبر و تحمل سیکھنا لازمی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں