انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ایک پزل یا معمے نے لوگوں کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے جو کہ ایک سیدھا سادہ ریاضی کا مسئلہ ہے جس میں سیب، کیلے اور ناریل کو پیش کیا گیا ہے۔

مگر اس میں حساب کتاب کا ایسا معمہ رکھا گیا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

یہ تصویر کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں لوگوں کو ہر تصویر میں پھلوں کی قدر یا ویلیو بتائی گئی۔

ماہرین کا تو دعویٰ ہے کہ اگر آپ یہ معمہ حل کرلیتے ہیں تو جنیئس افراد کی فہرست میں آپ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

جیسے 3 سیب جمع ہوکر 30 بنے یعنی ایک سیب کی قدر 10 قرار پائی۔

اسی طرح 5 کیلوں کے گچھے کی قدر 5 جبکہ ناریل کی جوڑی 3 نمبر کی حامل قرار دی گئی۔

تصویر کے آخر میں ایک ناریل، ایک سیب اور 4 کیلوں کو اکھٹا کرکے اوپر دی گئی معلومات کے ذریعے سوال کا جواب دینے کا چیلنج دیا گیا۔

اور انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے سے ہوگئے اور سب الگ الگ جواب دینے لگے۔

کچھ کے خیال میں اس کا جواب سولہ ہے جبکہ کچھ 14 پر متفق نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ ریاضی کی یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

آپ بھی کوشش کریں اور سوچیں صحیح جواب کیا ہوسکتا ہے، اگر کچھ سمجھ نہ آئیں تو اس سے نچلی لائن میں ہم نے جواب دیا ہے۔

اور وہ ہے 15، یعنی سیب 10، 4 کیلے 4 اور ایک ناریل بھی ایک۔

تبصرے (7) بند ہیں

tech mind Nov 05, 2018 12:06am
There's no + or - sign between coconut and apple. In the last row that means it should be multiple. Based on this your own answer is wrong
tech mind Nov 05, 2018 12:07am
There's no + or - sign between coconut and apple. In the last row that means it should be multiple. Based on this your own answer is wrong
Najam Nov 05, 2018 12:53am
Answer is 14
Zeshan Nov 05, 2018 07:49am
Yes answer is 14, not 15, there is no sign, it’s mean multiply not plus
Imran Nov 05, 2018 09:43am
According to your way answer is 16 because Coconut =1 Apple =10 4 bananas =5
Talha Nov 05, 2018 12:28pm
14
Muhammad Asif Nov 05, 2018 07:38pm
When there is no sign between two variables it means mtiplication as xy means x multiply by y. Therefore, the coconut and apple variables are multiplied means 1 x 10 =10. And then added with four bananas i. e. 10 +4 = 14