دوسری جنگ عظیم کا طیارہ حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2018
طیارے کا ملبہ — فوٹو بشکریہ گلین کروپٹ
طیارے کا ملبہ — فوٹو بشکریہ گلین کروپٹ

واشنگٹن: امریکا میں دوسری جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والا طیارہ رن وے سے کچھ دور گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب ویب سائٹ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ نارتھ امریکن پی 51 ڈی نامی طیارہ فریڈرکس برگ شہر میں گر کر تباہ ہوا۔

ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک

حادثے کا شکار ہونے والا پی 51 طیارہ جنگ عظیم دوم کے دوران بحرالکاہل میں موجود مختلف مقامات پر مہمات کے دوران استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ طیارہ کوریائی جنگ کے دوران بھی استعمال میں آیا تھا۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فریڈرکس برگ میں ہی پیسیفک وار کا نیشنل میوزیم موجود ہے، جہاں اس جنگ سے متعلق جنگی سازو سامان موجود ہے۔

پیسیفک وار نیشنل میوزیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ان کے پاس طیارہ حادثے سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹرین حادثہ،3 ہلاک،100 سے زائد زخمی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ اس حادثے میں مارے گئے ہیں ان میں ایک تجربہ کار پائلٹ اور دوسرا اس کا ساتھی تھا۔

میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق بحر الکاہل میں استعمال ہونے والا جنگی ساز و سامان کی نمائش کا انعقاد ہفتے کو ہونا تھا۔

امریکی ویب سائٹ سان انٹونیو کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں