دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

درحقیقت فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس شام 5 بجے کے بعد سے متاثر ہوئی اور آخری اطلاعات تک اکثر جگہوں ہر صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا ۔

پاکستانی صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ایرر آجاتا، اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکا، و یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل ویب سائٹس کی سروس میں خرابی پیش آئی۔

لیکن یہ سروس ماضی کی طرح مکمل طور پر بند نہیں ہوئی بلکہ کچھ فیچرز کام کرتے رہے، مگر ایسے بھی لوگوں کی کمی نہیں جنھیں فیس بک ہوم پیج اوپن کرنے پر سروس ان اویل ایبل میسج کا سامنا ہوا۔

اسی طرح انسٹاگرام صارفین کو ویب سروس لوڈ کرنے میں ناکامی ہوئی مگر ایپ کام کرتی رہی۔

یہ تو واضح نہیں کہ دونوں سوشل میڈیا سائٹس پر جو مسئلہ آیا، اس میں کوئی تعلق ہے ہے یا نہیں۔

فیس بک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سروس ڈاﺅن ہوئی۔

فیس بک کے ترجمان کے مطابق ہم واقف ہیں کہ کچھ صارفین کو اس وقت فیس بک کی مختلف ایپس تک رسائی میں مشکل کا سامنا ہے، ہم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک کی سروس استعمال کرنے کا خطرہ

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ کی سروس ڈاؤن ہونے پر مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فیس بک ڈؤن‘ کا ہیش ٹیگ نمایاں ہوگیا، اور دنیا بھر کے لوگوں نے ٹوئیٹ کیے کہ فیس بک سروس معطل ہے۔

ادھر ویب سائٹس کی آن لائن سروس میں خرابی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈٹیکٹر نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ فیس بک کی سروس رواں ہفتے کئی بار مسائل کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوتی رہی ہے۔

فیس بک کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں جولائی، جون، مئی، اپریل، مارچ اور جنوری و فروری سمیت سال 2017 کے تمام مہینوں میں رہی، تاہم فیس بک کی سروس بیک وقت پوری دنیا میں صرف 26 اگست کو ہی ڈاؤن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سائٹ بند ہونے پر فیس بک کی معذرت

دو سال قبل 2015 میں دونوں سوشل ویب سائٹس کی سروس دنیا بھر میں پورے ایک گھنٹے تک معطل رہی تھی۔

جنوری 2015 میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ایک گھنٹے معطل ہونے پردنیا بھر میں لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں