وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہسپتال میں زیر علاج ڈان سے وابستہ معروف کارٹونسٹ فیکا کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فیکا کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیکا ایک کریٹو اور پروگرایسو کارٹونسٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کے صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کرنے پر مجبور

وزیراعلیٰ سندھ نے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج فیکا کے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی فیکا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ذوالفقار شاہ نے ہسپتال میں فیکا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی فیکا کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے صحافی ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ فیکا جیسے باصلاحیت صحافی ہمارا اثاثہ ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی کہ فیکا کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران فیکا کے اہل خانہ سے رابطے میں رہیں اور انہیں ہسپتال میں کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں