کراچی پولیس نے کورنگی میں بجلی کے پول پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اقدام خود کشی کے ملزم نے بجلی کے پول پر چڑھ کر مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے سخت رویہ کے خلاف احتجاج کیا اور ’دیگر مطالبات بھی پیش کیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'ڈیفنس کراچی میں 25 سالہ نوجوان کی خودکشی'

عوامی کالونی پولیس نے محمد شاکر نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت دفعہ 325 (اقدام خودکشی) اور دفعہ 511 (قابل جرم سزا) کا مقدمہ دائر کردیا۔

اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) شاہد خان نے بتایا کہ ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

واقعہ سے متعلق بتایا گیا کہ محمد شاکر کورنگی میں ہائی ٹینشن تاروں والے پول پر چڑھا تو پولیس کو اطلاع کردی گئی اور پولیس نے کے الیکڑک انتظامیہ کو مطلع کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ یونیورسٹی: طالبہ کی مبینہ خودکشی پر آئی جی کا نوٹس

جس کے بعد کے الیکڑک نے حکام نے ہائی ٹینشن پول کی سپلائی معطل کردی تاکہ محمد شاکر کی جان بچائی جا سکے۔

دو پولیس اہلکاروں نے محمد شاکر کو نیچے اترنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

بعدازاں فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی گی اور اس کی مدد سے محمد شاکر کو نیچے اتارا گیا۔

ایس ایچ او نے ڈان کو بتایا کہ ملزم ’شدید ذہنی دباؤ‘ کا شکار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:ملازمہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ

عینی شاہدین کے مطابق محمد شاکر کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ’غیر مناسب رویہ‘ اختیار کرنے پر احتجاج شروع کیا۔

اسی دوران ملزم نے مطالبہ شروع کردیا کہ ایسے پسند کی شادی کرنے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں