پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائر منٹ کااعلان کردیا

22 دسمبر 2018
عمران بٹ نے 156 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی— فائل فوٹو
عمران بٹ نے 156 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی— فائل فوٹو

لاہور: ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی میں استعفوں اور ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے ریٹائر منٹ کااعلان کردیا۔

پاکستان کی جانب سے 156انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے عمران بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لے کر جونیئر کھلاڑیوں کو ہاکی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سینئر کھلاڑیوں نے کبھی استعفی نہیں دیا لیکن وہ آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے عمران بٹ 2011سے بطور گول کیپر پاکستان ہاکی ٹیم سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بطور گول کیپر عمران بٹ نے فیلڈ ہاکی میں پانچ گولڈ، 2سلور اور 2برانز میڈل حاصل کیے۔

عمران بٹ کے بھائی اور قومی ٹیم کے ساتھ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ریحان بٹ نے بھی ساتھی کوچ دانش کلیم کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ ٹیم منیجر حسن سردار اور توقیر ڈار بھی اپنے عہدوں سے استعفی دے چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں