سعید خان قومی ہاکی ٹیم کے منیجر و کوچ مقرر

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2019
سعید خان 1978 اور 1982 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے— تصوئر بشکریہ پاک ہاکی
سعید خان 1978 اور 1982 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے— تصوئر بشکریہ پاک ہاکی

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے اولمپیئن سعید خان کی بطور منیجر و ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سعید خان کی بطور کوچ و منیجر تقرری کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی گول کیپر کا کوچ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

سعید خان ناصرف 1978 اور 1982 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ 1994 میں ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کوچنگ اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

جنوری2018 میں تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشیئن کوالیفائر گیمز میں بحیثیت ہیڈ کوچ وومن ہاکی ٹیم کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ہاکی کوچ نے ہراساں کرنے کے الزامات کو غلط قرار دیدیا

اکتوبر 2017 میں قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی گول کیپر سیدہ سعدیہ نے سعید خان ہر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا البتہ کوچ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام پرولیگ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 2 فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں