محبوب کی قاتلہ نے جیل میں مقابلہ حسن جیت لیا

14 جنوری 2019
ویرونیکا کو 2011 میں 15 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی — فوٹو: ڈیلی میل
ویرونیکا کو 2011 میں 15 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی — فوٹو: ڈیلی میل

برازیل میں محبوب کو قتل کرنے کے جرم میں 15 سال کی سزا کاٹنے والی 25 سالہ خاتون نے جیل میں منعقد کیا گیا مقابلہ حسن جیت لیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ ویرونیکا ویرون ڈی پائیوا کو 2011 میں برازیل کے ایک ہوٹل میں بیلٹ سے بوائے فرینڈ کا گلا گھونٹنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

برازیل کی یہ خاتون جیل جانے سے قبل ماڈل بننا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گی۔

رواں برس برازیل کے رئیو ڈی جنیورو کی خواتین جیل انسٹیٹیوٹ پینل تلاویرا میں 13 واں سالانہ مقابلہ حسن منعقد ہوا۔

— فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

جیل میں ایک روز کے لیے قیدی خواتین کو ان کے جرائم کے علاوہ ’ خوبصورتی اور رویوں‘ کی بنیاد پر مس تلاویرا بروس نامی مقابلے میں حصے کے لیے چنا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں : مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی خواہشمند 14 سالہ لڑکی 'ہلاک'

سیکڑوں قیدیوں میں سے تقریباً 10 خواتین کو ان کے رویوں کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے، رواں برس 25 سالہ ویرونیکا ویرون اس سال کے مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔

—فوٹو: ڈیلی میل
—فوٹو: ڈیلی میل

اس جیل میں قتل، فراڈ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عمر قید کے مجرم موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مقابلہ حسن میں حصہ لینا بہت اچھا لگا، میں نے پہلی مرتبہ میں جیتنے کا نہیں سوچا تھا لیکن میں بہت خوش ہوں، جیت نے مجھے حیران کردیا‘۔

ویرونیکا نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ ماڈلنگ میں جانا چاہا لیکن میری والدہ کبھی رضامند نہیں ہوئی تھیں لیکن میں اپنی سزا مکمل کرکے کسی اور ملک جانا چاہتی ہوں‘۔

—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

انہیں 2011 میں ہوٹل کے کمرے میں بیلٹ سے بوائے فرینڈ کا گلا گھوٹنےکے جرم میں 15 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا: مخنثوں کے مقابلہ حسن کی بانی تشدد کے بعد قتل

قید کے 7سال 7 ماہ مکمل ہونے پر وہ جلد رہائی کے لیے پرامید ہیں،مقامی اخبار کے مطابق انہیں رواں برس رہا کیے جانے کے امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ ویرونیکا پہلی قیدی نہیں جن کا ماڈلنگ کرنے کا جذبہ قید میں بھی کم نہیں ہوا۔

امریکی فیشن ماڈل جیرمی میکس نے بھی جیل میں مختلف سزائیں کاٹنے کے بعد کامیاب ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 2002 میں چوری کے جرم میں 9 سال کی سزا بھی کاٹی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں