’منی کارنیکا‘ 100 کروڑ کمانے میں کامیاب

14 فروری 2019
فلم 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
فلم 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ کی گزشتہ ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی تاریخی ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ نے جہاں ریلیز کے ابتدائی 3 میں اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

وہیں اب فلم ابتدائی 3 ہفتوں میں دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کمانے میں بھی کامیاب گئی ہے۔

’منی کارنیکا‘ کو ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کے باوجود 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم میں کنگنا رناوٹ نے ہندوستان کی جنگجو خاتون ’جھانسی کی رانی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ لوگوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب

ریلیز سے قبل ہی فلم کئی حوالوں سے تنازعات کا شکار رہی تھی، اطلاعات تھیں کہ کنگنا رناوٹ کے نامناسب رویے کی وجہ سے فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود بھی فلم کی شوٹنگ درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

بعد ازاں ان کی جگہ دوسرے اداکار کو کاسٹ کیا گیا تھا، یہیں نہیں بلکہ اس فلم کے ہدایت کار کو بھی نصف شوٹنگ کے بعد تبدیل کیا گیا تھا اور بعد ازاں کنگنا رناوٹ اور کرش نے اس فلم کی ہدایات دیں۔

اداکارہ نے پہلی بار جنگجو خاتون کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے پہلی بار جنگجو خاتون کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

فلم میں جھانسی کی رانی کو اپنے وطن اور سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے اور انگریز فوج سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کے ذریعے ہی کنگنا رناوٹ نے ہدایت کاری کا آغاز بھی کیا۔

یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ فلم ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی اور فلم نے ابتدائی تین میں اداکاراؤں کی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے والے اسٹوڈیو زی کے مطابق ’منی کارنیکا‘ دنیا بھر سے 115 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: انگریز فوج سے لڑتی اور عوام سے پیار کرتی ‘جھانسی کی رانی’

رپورٹ کے مطابق منی کارنیکا نے صرف بھارت بھر سے ہی 92 کروڑ روپے کے لگ بھگ پیسے بٹورے۔

’منی کارنیکا‘ کنگنا رناوٹ کی تیسری فلم ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے، اس سے قبل بھی اداکارہ کی فلمیں یہ اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کی فلم ’منی کارنیکا‘ پر تنازع

سب سے پہلے کنگنا رناوٹ کی رومانٹک کامیڈی فلم ’تنو ویڈس منو‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھی اور اسی فلم کے سیکوئل نے بھی ریکارڈ کمائی کی تھی۔

اس کے بعد کنگنا رناوٹ کی فلم ’کوئین‘ بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں