کراچی: نیب کے زیر حراست ’کے ڈی اے‘ افسر کا دورانِِ علاج انتقال

07 اپريل 2019
نیب نے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو 2015 میں حراست میں لیا — فائل فوٹو
نیب نے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو 2015 میں حراست میں لیا — فائل فوٹو

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیر تفتیش اور سینٹرل جیل میں زیرحراست کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے عہدیدار گردے کی تکلیف میں مبتلا ہو کر دوران علاج دم توڑ گئے۔

کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر کو جیل میں طبیعت بگڑنے پر 28 مارچ کو ڈاکٹر رتھ پاؤ سول ہسپتال کراچی میں منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کے زیر حراست ایک اور ملزم کا دورانِِ علاج انتقال

58 سالہ محمد ناصر گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ نیب نے متوفی کو 5 برس قبل سرکاری زمین کی غیر قانونی طور پر فروخت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے بتایا کہ متعلقہ مجسٹریٹ ہسپتال پہنچے اور قانونی تقاضے پورے کیے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ ’اہلخانہ نے متوفی کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت نہیں دی‘۔

نیب نے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو 2015 میں حراست میں لیا اور ان کے خلاف کے زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں 3 ریفرنس دائرے کیے تھے۔

مزید پڑھیں: 'میاں جاوید احمد کی موت سے نیب کا کوئی تعلق نہیں'

متوفی محمد ناصر کو 11 دسمبر 2015 کو ریمانڈ پر سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 'کے ڈی اے' کے عہدیدار قوی خان بھی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔

دونوں کے ڈی اے افسران گلستان جوہر اسکیم 36 کے بلاک ون میں واقع ’یونیورسٹی یل ویلاز‘ کی اراضی بچنے اور غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے میں نامزد تھے۔

دونوں پر 'کے الیکڑک' کی ہائی ٹرانسمیشن اور برساتی نلے کے لیے مخصوص اراضی بھی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں