• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

مودی کی سربراہی میں اتحاد کو اکثریت کا تعاون حاصل، سروے

شائع April 9, 2019
پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد سے بھارتی جنتا پارٹی کی مقبولیت میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے۔ — فوٹو: رائٹرز
پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد سے بھارتی جنتا پارٹی کی مقبولیت میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے۔ — فوٹو: رائٹرز

قبل از انتخابات سروے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد قوم پرست جذبات کے بڑھنے سے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں صرف چند نشست دور ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں رواں ہفتے عام انتخابات کا آغاز ہورہا ہے جس میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت میں اتحادی جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں اور چند مقامی جماعتوں کو ہرانے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں: 'مودی کی حکومت پھر آئی تو پاک بھارت کشیدگی بڑھ جائے گی'

ان انتخابات میں تقریباً 90 کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی۔

سروے پول کے مطابق ملک میں دیہی معیشت کمزور ہونے اور نوجوانوں کے لیے روزگار نہ ہونے پر انتخابات سخت ہوگئے تھے تاہم گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد مودی کی قوم پرست جماعت کی حمایت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

پولنگ ایجنسی سی وی اوٹر کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادی پارلیمنٹ میں 543 نشستوں میں سے وہ 267 پر فتح حاصل کرسکتے ہیں جو اکثریت سے صرف 5 نشست دور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا کشمیریوں کے خصوصی حقوق ختم کرنے اور ایودھیا میں مندر کی تعمیر کا وعدہ

حالیہ اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 میں ہونے والے بھارت کے انتخابات جس میں مودی کی جماعت نے کلین سویپ کرتے ہوئے 330 نشستیں حاصل کی تھیں اور حکومت قائم کی تھی، کے مقابلے میں اس مرتبہ بی جے پی کو کم نشستیں مل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ انڈیا ٹی وی-سی این ایکس کے ایک دیگر سروے کے مطابق نریندر مودی 275 نشتیں حاصل کرکے آدھی اکثریت حاصل کرلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2024
کارٹون : 12 دسمبر 2024