بھارت: 'جنسی تعلق قائم کرو ورنہ بیمار ہوجاؤں گا'

20 اپريل 2019

ای میل

بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون سے مطالبہ کیا کہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جوہاپورہ میں پیش آیا جس کی رپورٹ متاثرہ خاتون نے تھانے میں درج کروائی۔

خاتون نے بتایا کہ جو شخص اس کے گھر میں داخل ہوا تھا اس کی عمر تقریباً 40 سال کے قریب تھی، جس کے ہاتھ میں بندوق موجود تھی اور اس نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: بھارت: نن سے ریپ کے الزام میں گرفتار پادری کی ضمانت مسترد

ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ شخص اس کے گھر میں داخل ہوا اس وقت اس کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں تنہا تھی اور گھر کے کاموں میں مصروف تھیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران خاتون سے کہا کہ ’میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرو، ورنہ میں بیمار ہوجاؤں گا‘۔

ملزم نے خاتون کو بتایا کہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 12 افراد پر طالبہ کے 'گینگ ریپ' کا الزام

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’ملزم نے مجھ سے کہا کہ وہ میری جیسی خوبصورت لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے جس کے جواب میں نے اسے بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں اور اس وقت حاملہ بھی ہوں، مجھے چھوڑ دو۔‘

ملزم نے خاتون سے درخواست کی کہ وہ اس کی دوست جیسی ہے اور اس کے مطالبے کو پورا کرے جبکہ اس جیسی ہی خاتون سے شادی کروانے میں اس کی مدد کرے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کا موبائل نمبر لینے اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی منت سماجت کی، تاہم سخت مزاحمت کے بعد وہ شخص گھر سے واپس چلا گیا۔