ایل جی نے اپنی نئی بجٹ اسمارٹ فونز ڈبلیو سیریز کی ڈیوائسز متعارف کرادی ہیں تاکہ شیاﺅمی اور سام سنگ جیسی کمپنیوں کا مقابلہ کرسکے۔

ایل جی ڈبلیو 10، ڈبلیو 30 اور ڈبلیو 30 پرو اسمارٹ فونز کو بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ایل جی ڈبلیو 10 اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس میں 6.19 انچ ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ٹاپ پر آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل پر مشتمل دوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جبکہ 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرا ہے۔

اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور اس کی قیمت 130 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ایل جی ڈبلیو 30 میں 6.26 انچ کا واٹر ڈراپ نوچ والا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 12 میگاپکسل، 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اس کی قیمت 145 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو آئندہ ماہ سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

ڈبلیو 30 پرو میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 632 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اس کے علاوہ بیک پر 13 میگاپکسل، 8 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

اس کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

ان تینوں فونز میں ایک خاص فیچر اسٹیرو پلس ساﺅنڈ ہے جبکہ اینڈرائیڈ پائی اسٹاک آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں