بولٹ نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیلئے نئی تاریخ رقم کردی

30 جون 2019
بولٹ نے عثمان خواجہ، مچل اسٹارک اور جیسن بہرن ڈورف کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی
بولٹ نے عثمان خواجہ، مچل اسٹارک اور جیسن بہرن ڈورف کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور وہ عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

لارڈز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلین اننگز کے آخری اوور کو کرانے کے لیے ٹرینٹ بولٹ آئے اور اپنے اوور کی دوسری ہی گیند پر 88رنز بنانے والے عثمان خواجہ کو آؤٹ کردیا۔

فاسٹ باؤلر نے اگلی ہی گیند پر مچل اسٹارک کی وکٹیں بکھیر دیں اور پھر اس سے اگلی گیند پر جیسن بہرن ڈورف کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا جس کے ساتھ ٹرینٹ بولٹ نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

بولٹ ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے باؤلر ہیں اور ان سے قبل کوئی بھی کیوی باؤلر یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔

اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ ہی بولٹ نے ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا اور ون ڈے کرکٹ میں دو ہیٹ ٹرک کرنے والے باؤلرز کی منفرد فہرست کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھی اپنے ملک کے پہلے باؤلر ہیں۔

یہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کی گئی چوتھی ہیٹ ٹرک تھی جہاں اس سے قبل ڈینی موریسن، شین بونڈ اور خود بولٹ ہیٹ ٹرک کرنے اعزاز رکھتے ہیں.

یہ 2019 ورلڈ کپ میں کی گئی دوسری ہیٹ ٹرک ہے جہاں اس سے قبل بھارت کے محمد شامی نے افغانستان کے خلاف لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا.

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں