روہت شرما کی پانچویں سنچری، ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2019
روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا— فوٹو: اے ایف پی
روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا— فوٹو: اے ایف پی

عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی بلے باز نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی کپ میں عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی۔

یہ روہت شرما کی ورلڈ کپ 2019 میں پانچویں سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسی بھی ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل کسی ایک ورلڈ کپ ایونٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 2015 ورلڈ کپ میں 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 122، پاکستان کے خلاف 140، انگلینڈ کے خلاف 102 اور بنگلہ دیش کے خلاف 104رنز کی اننگز کھیلی۔

آج بھارتی اوپننگ بلے باز نے 94 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 103رنز کی اننگز کھیلی۔

کرکٹ کی تاریخ میں صرف دو کھلاڑی ہیں جنہیں کسی ایک سیریز یا ٹورنامنٹ میں 5 سنچریاں بنانے کا حق رکھتے ہیں۔

1955 میں انگلینڈ کے سر کلائیڈ وال کوٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پانچ سنچریاں اسکور کی تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں