عامر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے اب تک برطانیہ کا ویزہ جاری نہیں کیا گیا

19 جولائ 2019
محمد عامر کو جلد اسپورٹنگ ویزہ جاری کیے جانے کا امکان ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
محمد عامر کو جلد اسپورٹنگ ویزہ جاری کیے جانے کا امکان ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ابھی تک برطانیہ کا اسپورٹنگ ویزہ جاری نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ ٹی20 بلاسٹ میں اپنی ٹیم کی ابتدائی میچز میں نمانئدگی سے محروم رہ گئے۔

انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیموں پر مشتمل ٹی20 بلاسٹ کا کل سے آغاز ہو گیا ہے جس میں عامر ایسکس کی نمائندگی کریں گے۔

محمد عامر کی ٹیم ایسکس نے لیگ کا افتتاحی میچ مڈل سیکس کے خلاف کھیلا جبکہ آج بھی ان کی ٹیم کا میچ ہے لیکن فاسٹ باؤلر کو اب تک برطانیہ کا اسپورٹنگ ویزہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں جلد ہی ویزہ جاری کردیا جائے گا اور وہ ممکنہ طور پر 26جولائی کو لیگ میں اپنی ٹیم کے تیسرے میچ میں نمائنندگی کر سکیں گے۔

ٹی20 بلاسٹ میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں محمد عامر کے ساتھ ساتھ فخر زمان، فہیم اشرف، بابر اعظم اور عماد وسیم شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں