وزیراعظم نے 9 اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا

اپ ڈیٹ 27 اگست 2019
پارلیمانی سیکریٹریز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے—فائل/فوٹو:اے پی پی
پارلیمانی سیکریٹریز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے—فائل/فوٹو:اے پی پی

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا (کے پی) سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اراکین اسمبلی کا بطور پارلیمانی سیکریٹری تقرر کیا گیا ہے اور اس پر عمل در آمد فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق این اے-13 سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی صالح محمد وزارت آبی وسائل، این اے-12 سے منتخب پرنس محمد نواز الائی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور این اے-7 سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد بشیر خان وزارت نجکاری کے پارلیمانی سیکریٹری ہوں گے۔

دیگر پارلیمانی سیکریٹریز میں این اے-5 سے کامیابی حاصل کرنے اسمبلی پہنچنے والے صاحبزادہ صبغت اللہ کو پارلیمانی سیکریٹری برائے پوسٹل سروس، ہنگو سے تعلق رکھنے والے خیال زمان کو پارلیمانی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور کے نوٹی فکیشن کے مطابق این اے-39 ڈیرا اسمٰعیل خان سے منتخب ہونے والے محمد یعقوب شیخ پارلیمانی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، چارسدہ سے تعلق رکھنے ولے رکن اسمبلی ملک انور تاج کو پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت صنعت و پیداوار اور این اے-3 سے منتخب سلیم الرحمٰن کو پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت پارلیمانی امور مقرر کردیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں