• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

روہت کی ایک اور سنچری، بھارت کا جنوبی افریقہ کو 395رنز کا ہدف

شائع October 5, 2019
روہت شرما نے میچ میں دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 127 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
روہت شرما نے میچ میں دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 127 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے روہت شرما کی ایک اور سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 395 رنز کا ہدف دیا ہے۔

وشاکا پٹنم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 385 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو کچھ دیر بعد کیشپ مہاراج بھی روی چندرن ایشون کی وکٹ بن گئے۔

اس موقع پر سنورن متھوسوامی اور کگیسو ربادا نے کچھ دیر مزاحمت کی اور 10ویں وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی، ایشون نے ربادا کو آؤٹ کر کے اننگز میں 7ویں وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 431 رنز پر جنوبی افریقی اننگز کی بساط بھی لپیٹ دی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے ماینک اگروال اس مرتبہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 7رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم پہلی اننگز میں 176 رنز کی اننگز کھیلنے والے روہت شرما نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل پیش کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی باؤلرز کی خوب خبر لیتے ہوئے ٹیسٹ میچ کو بھی ون ڈے کی شکل دے دی۔

انہوں نے چتیشور پجارا کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 169 رنز کی شراکت قائم کی اور صرف 149 گیندوں پر 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 127 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت نے تیزی سے رنز اسکور کرنے کے لیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی اور رویندرا جدیجا کو چوتھے نمبر پر بھیجا جنہوں نے پجارا کے ہمراہ 49 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ پاجا نے 81 رنز بنائے۔

اجنکیا راہانے اور ویرات کوہلی نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 27 اور 31 رنز کی اننگز کھیلیں اور بھارت نے اپنی دوسری اننگز 323 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کے لیے 395 رنز کا ہدف دیا۔

چوتھے دن کا کھیل مکمل طور پر بھارت کے نام رہا اور دن کے اختتام سے قبل بھارت کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب پہلی اننگز میں 160 رنز بنانے والے ڈین ایلگر صرف دو رنز بنا کر رویندرا جدیجا کی وکٹ بن گئے۔

جب کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنائے تھے اور اسے آخری دن فتح کے لیے مزید 384 رنز جبکہ بھارت کو 9 وکٹیں درکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024