امریکی ماڈل کی اس نئی ویڈیو پر شائقین برہم

اپ ڈیٹ 16 نومبر 2019
کم کارڈیشین امریکا کی کامیاب ماڈل ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام
کم کارڈیشین امریکا کی کامیاب ماڈل ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام

امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن 'کم کارڈیشین ویسٹ' اور ان کی بہنوں کی آئے دن کوئی نہ کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے لیکن ایک نئی ویڈیو کے سامنے آتے ہی شائقین نے ان پر سخت تنقید شروع کردی ہے۔

ان کا ریائلٹی شو 'کیپنگ اپ ود کارڈیشین' مداحوں میں کافی مقبول ہے جو 2007 سے اب تک جاری ہے۔

اس ہی سیریز کی ریلیز ہونے والی قسط کی ایک ویڈیو کلپ کم کارڈیشین کی بہن کلوئی کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اس ویڈیو میں وہ اپنی باقی ماڈل بہنوں اور والدہ کے ساتھ موجود ہیں اور اس دوران ان کے درمیان کھانے کی جنگ ہورہی ہے جس دوران سب ایک دوسرے پر کھانا پھینکتے بھی نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں کم کارڈیشین بھی موجود ہیں جو اپنی والدہ اور بہنوں پر کھانا پھینکتی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین کی 39ویں سالگرہ پر شوہر نے دیا سب سے ’قیمتی‘ تحفہ

تاہم شائقین نے ان تمام ماڈلز کو کھانے کو اس طرح ضائع کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ 'مجھے ان غریب اسٹاف ورکرز سے ہمدردی ہورہی ہے جنہیں اس سب کی صفائی کرنی ہوگی'۔

جبکہ انہوں نے لکھا کہ 'دوسری جانب ایسے کئی لوگ موجود ہیں جن کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں'۔

ایک اور کمنٹ میں صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 'لوگ بھوکے ہیں اور آپ لوگ کھانے سے کھیل رہے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'کیوں کہ آپ امیر ہیں تو آپ یہ سارا کھانا ضائع کردیں گے؟'

واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کم از کم 82 کروڑ 10 لاکھ افراد کو کھانا میسر نہیں۔

امریکی کمپنی ایف ڈی اے کی بھی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں تقریباً 30-40 فیصد خوراک ضائع ہوتی ہے۔

کایلی اور کم سوتیلی بہنیں ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب
کایلی اور کم سوتیلی بہنیں ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب

خیال رہے کہ کم کارڈیشین اپنے منفرد فیشن اور ماڈلنگ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔

ان کا تعلق امریکا کی اداکار فیملی سے ہے، وہ کایلی جینر اور کیندل جینر کی سوتیلی بہن ہیں۔

2007 میں سامنے آئے اپنے ریائلٹی شو کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں۔

کم کارڈیشین امریکا کی کامیاب ماڈل ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام
کم کارڈیشین امریکا کی کامیاب ماڈل ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں