مکمل لباس پہن کر باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیتنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی

31 دسمبر 2019
اہونا رحمٰن کا بھائی بھی باڈی بلڈر ہے—فوٹو: فیس بک
اہونا رحمٰن کا بھائی بھی باڈی بلڈر ہے—فوٹو: فیس بک

بنگلہ دیش میں ہونے والی خواتین کی باڈی بلڈنگ چیمپیئن مکمل لباس پہن کر مسلز کی نمائش کرنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے جیت لی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بنگلہ دیش میں پہلی وویمن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں ملک بھر کی 29 لڑکیوں نے حصہ لیا۔

ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ انتظامیہ نے حصہ لینے والی لڑکیوں کے لیے خصوصی ڈریس کوڈ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈریس کوڈ کے ضابطے کو معطل کیا گیا۔

مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو اپنی پسند کا لباس پہننے کی اجازت دی گئی۔

زیادہ تر خواتین مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
زیادہ تر خواتین مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی

جب کہ حصہ لینے والی لڑکیوں کے بکنی پہننے کی شرط بھی ختم کی گئی تھی جس کے بعد زیادہ تر حصہ لینے والی لڑکیاں مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں۔

مقابلے میں حصہ لینے والی زیادہ تر خواتین مسلمان تھیں تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔

چیمپیئن شپ کی فاتح 19 سالہ مسلمان لڑکی اہونا رحمٰن کو دیا گیا جنہوں نے مکمل لباس میں شرکت کی تھی۔

وویمن باڈی بلڈنگ چیمپیئن میں مرد باڈی بلڈرز نے بھی شرکت کی—فوٹو: فیس بک
وویمن باڈی بلڈنگ چیمپیئن میں مرد باڈی بلڈرز نے بھی شرکت کی—فوٹو: فیس بک

اہانا رحمٰن نے پینٹ شرٹ پہن کر مقابلے میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے سب کے سامنے اپنے مسلز کی نمائش کی جس کے بعد انہیں فاتح قرار دیا گیا۔

اہونا رحمٰن نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے لباس کے معاملے میں دی گئی رعایت کو بھی سراہا۔

اہونا رحمٰن کا کہنا تھا کہ مکمل لباس پہن کر شرکت کرنے کی وجہ سے اب زیادہ لڑکیاں اس چیمپیئن میں حصہ لیں گی اور وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

اہونا رحمٰن بھائی کی جیم میں پریکٹس کرتی ہیں—فوٹو: فیس بک
اہونا رحمٰن بھائی کی جیم میں پریکٹس کرتی ہیں—فوٹو: فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں