بھارت نے 2 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020
پاکستانی قیدیوں نے چند برس قبل غیر قانونی طور پر پاک بھارت سرحد پار کی تھی — فوٹو:نوید صدیقی
پاکستانی قیدیوں نے چند برس قبل غیر قانونی طور پر پاک بھارت سرحد پار کی تھی — فوٹو:نوید صدیقی

بھارتی حکام نے 2 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے انہیں سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

پاکستانی قیدی سجاد حیدر نے 19 نومبر 2010 کو قصور بارڈر جبکہ بلال نے 29 اگست 2018 کو لاہور کے قریب غیر قانونی طور پر سرحد پار کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں کے ساتھ کچھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا اور اس حوالے سے متعدد واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی بدترین تشدد کے بعد قتل

گزشتہ برس 20 فروری کو بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی قیدی کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

جے پور سینٹرل جیل میں 3 قیدیوں کے گروپ نے پاکستانی قیدی کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

بعدازاں 8 مارچ کو بھارت میں سزا مکمل ہونے کے باوجود رہا نہ ہونے والا پاکستانی شہری قید میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی جاں بحق

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جیل میں قید پاکستانی 62 سالہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی قیدی کی موت طبی تھی، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں