کورونا وائرس سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس آج (27 اپریل کو) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں ملکی معیشت پر لاک ڈاؤن میں توسیع کے اثرات کا جائزہ اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی تشکیل کے لیے تاجر برادری کے نمائندوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر کمیٹی ارکان اور تاجر برادری کے نمائندوں کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے اثرات اور معیشت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں