پینٹاگون نے 'اڑن طشتریوں' کی آفیشل ویڈیو جاری کردی

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2020
— فوٹو بشکریہ پینٹاگون
— فوٹو بشکریہ پینٹاگون

اس وقت دنیا کو نئے نوول کورونا وائرس کی شکل میں ایک خطرناک وبا کا سامنا ہے مگر لگتا ہے کہ ایک نئے عالمی چیلنج کو بھی فہرست میں شامل کرنا ہوگا اور وہ ہے ایلینز یا خلائی مخلوق۔

جی ہاں امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایسے 3 ویڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں 'نامعلوم فضائی ڈیوائسز' (اڑن طشتری یا یو ایف او) کو امریکی فوجی بیسز کے اوپر آسمانوں پر اڑتے دیکھا گیا۔

یہ فوٹیج اس سے پہلے ایک نجی کمپنی نے 2007 میں جاری کی تھی۔

کلپس میں آپ سن سکتے ہیں کہ اس فوٹیج کو بنانے والے پائلٹس حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ یہ اڑنے والی ڈیوائسز کتنی تیزی سے حرکت کررہی ہیں۔

درحقیقت ایسی رپورٹس کے نتیجے میں پینٹگون نے یو ایف او کی شناخت کا پروگرام 2007 سے 2012 تک چلایا تھا اور پھر فنڈنگ نہ ہونے پر ختم کردیا گیا۔

اب جاکر پینٹاگون نے ان کلپس کو جاری کرنے فیصلہ کیا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے سی این این کو بتایا 'عوام میں فوٹیج کی موجودگی یا عدم موجودگی کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا، کلپس کے تجزیے سے محکمے نے تعین کیا کہ ان کو جاری کرنے سے کسی قسم کی حساس نظام کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا'۔

آسان الفاظ میں پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، حالانکہ یہ واضح نہیں کیا کہ فوٹیج میں نظر آنے ووای چیزیں درحقیقت کیا ہیں۔

اس طرح کی چیزیں ڈرون بھی ہوسکتی ہیں یا یو ایف او، اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں