نادرا ہیڈ کوارٹرز میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا اور اتھارٹی کے 8 ملازمین میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے نادرا کے ملازمین کو قرنطینہ کرنے کے لیے ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ہیڈ کوارٹرز کے ملازمین پچاس روز کے لاک ڈاؤن کے بعد دفتر آنا شروع ہوئے ہیں، ہیڈ کوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر 100 ملازمین اور افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، جبکہ ہر شعبے میں روزانہ جراثیم کش اسپرے بھی کروایا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں