واشنگٹن: امریکی بائیو ٹیک کمپنی موڈرینا نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا انسانوں پر آزمائش کر پہلا مرحلہ کامیاب ہوا ہے اور ویکسین نے تمام 45 رضاکاروں میں اینٹی باڈیز بنائیں۔

موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل کا کہنا تھا کہ ویکسین کے پہلے آزمائشی مراحل کے مثبت نتائج کے بعد کمپنی ویکسین کی آزمائش کے تیسرے مرحلے کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور تیسرے مرحلے کا آغاز جولائی میں شروع کیا جائے اور اگر وہ کامیاب ہوا تھا کمپنی ویکسین کی تیاری کا لائنسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری میں اضافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ تیاری کرکے کورونا کے مریضوں کو بچایا جا سکے۔

تفصیلات یہاں جانیں

تبصرے (0) بند ہیں