موڈیز نے حکومت کے تعاون کی صلاحیت نہ ہونے پر بینکوں کو جائزے میں شامل کرلیا

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020
موڈیز کے مطابق بینکوں کی غیر ملکی کرنسی کے ڈپازٹ کی درجہ بندی اور بیس لائن کریڈٹ تشخیص کو بھی تنزلی کے لیے جائزے میں رکھا گیا ہے — اے ایف پی:فائل فوٹو
موڈیز کے مطابق بینکوں کی غیر ملکی کرنسی کے ڈپازٹ کی درجہ بندی اور بیس لائن کریڈٹ تشخیص کو بھی تنزلی کے لیے جائزے میں رکھا گیا ہے — اے ایف پی:فائل فوٹو

اسلام آباد: موڈیز کی انویسٹرز سروس نے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے ڈپازٹ کو کم کرنے کے لیے جائزہ لیا جس میں ضرورت پڑنے پر بینکوں کی مدد کرنے کے لیے حکومت کی کمزور صلاحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی ریٹنگ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)، ایم سی بی بینک لمیٹڈ (ایم سی بی)، نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی طویل المدتی مقامی کرنسی ڈپازٹ کی درجہ بندی 'بی 3' کو جائزے میں شامل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: قرض ریلیف پر خدشات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا جائزہ لیا جائے گا، موڈیز

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کی غیر ملکی کرنسی کے ڈپازٹ کی درجہ بندی اور بیس لائن کریڈٹ تشخیص کو بھی تنزلی کے لیے جائزے میں رکھا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ موڈیز کو توقع ہے کہ حکومت حال ہی میں اعلان کردہ جی 20 اقدام کے تحت دوطرفہ سرکاری شعبے کے قرض کی خدمات سے متعلق امداد کی درخواست کرے گی جبکہ ریٹنگ ایجنسیز کو اس بات کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے کہ آیا اس اقدام میں پاکستان کی شرکت نجی شعبے کے قرض پر عدم استحکام پیدا کرے گی یا نہیں۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ دو عوامل کا جائزہ لیا جائے گا، پہلا بینکوں کے ذاتی کریڈٹ پروفائل پر حکومت کی ممکنہ طور پر صلاحیت کو کمزور ہونے سے ان کے بیلنس شیٹوں اور خود مختار کریڈٹ رسک پر اعلٰی کریڈٹ روابط کے سبب اثرات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موڈیز نے پاکستانی معیشت سےمتعلق مزید پیشگوئی کردی

اس کے علاوہ موڈیز اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں اور پاکستانی بینکوں کی مالی کارکردگی، خاص طور پر ان کے اثاثوں کے معیار اور منافع پر کورونا وائرس وبائی امراض کے اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔

اس تنزلی کی کا دوسرا عنصر حکومت کی ضرورت کی صورت میں بینکوں کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت کمزور ہونا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں