اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے ہزاروں نئے کیسز اور کئی اموات کی تصدیق کے بعد حکومت نے ہسپتالوں کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا کوئی فوری ارادہ نہیں ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا اور ٹڈیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے بعد ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کچھ بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر دباؤ کی اطلاعات ہیں لیکن مجموعی طور پر ہسپتالوں میں صورتحال اطمینان بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکا اور وزیراعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد، حقائق اور ملک کے ہسپتالوں کی حالت اور تیاری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے عوام کی جانب سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا کہ لیکن کہا کہ ملک میں ' سخت لاک ڈاؤن' کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں