• KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:39pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:32pm Maghrib 6:18pm
  • KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:39pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:32pm Maghrib 6:18pm

سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں فیڈرر سرفہرست

شائع May 30, 2020 اپ ڈیٹ June 6, 2020
راجر فیڈر پہلی مرتبہ اس فہرست میں پہلا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے— فائل فوٹو: رائٹرز
راجر فیڈر پہلی مرتبہ اس فہرست میں پہلا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی شہرت یافتہ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ارجنٹائن کے مشہور فٹبال لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ سال میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

ریکارڈ 20گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے راجر فیڈرر 1990 کے بعد ٹینس کے پہلے کھلاڑی ہیں جو پہلے درجے پر براجمان ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا مہنگی ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئی

وہ گزشتہ سال اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود تھے لیکن چار درجے چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر میں پہلی مرتبہ فوربس کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔

گزشتہ 12ماہ کے دوران فیڈرر نے کھیلوں میں شرکت کی فیس کی مد میں 10کروڑ ڈالر کمائے جبکہ دیگر معاہدوں وغیر سے 63لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی اور اس سے قبل صرف 2013 میں ان کی اس سے زیادہ آمدنی ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا کی دیگر سرگرمیوں کی طرح کھیلوں کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ابتدائی 100 کھلاڑیوں کی آمدن کے سلسلے میں کھیلوں کی صنعت کو 2016 کے بعد سب سے برے بحران کا سامنا ہے۔

ان ابتدائی 100 ایتھلیٹس کی مجموعی آمدن میں کُل 9فیصد کمی آئی ہے اور گزشتہ سال ان 100 کھلاڑیوں 3.6ارب ڈالر کی مجموعی آمدن کی تھی جبکہ اس میں آئندہ سال مزید کمی متوقع ہے۔

اس فہرست میں فیڈرر نے میسی کو مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار اپنی آمدن میں کمی کے بعد اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر میسی کے حریف کرسٹیانوں رونالڈو ہیں جن کی مجموعی آمدن 10کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی جبکہ میسی نے اسی عرصے میں 10 کروڑ 40لاکھ ڈالرز کمائے۔

گزشتہ چار میں سے تین سال ابتدائی دونوں پوزیشن پر براجمان میسی اور رونالڈو کی 12ماہ کے عرصے میں مجموعی آمدن میں 2کروڑ 80لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اس فرہست میں برازیلین فٹبال نیمار چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں سال بھر میں 10کروڑ 20لاکھ ڈالرز کمائے جبکہ پانچویں نمبر پر موجود باسکٹ بال اسٹار لی بورن جیمز 8کروڑ 82لاکھ کمانے میں کامیاب رہے۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اسٹیفن کری 7کروڑ 44لاکھ ڈالرز اور ان کی ٹیم کے رکن کیون ڈیورنٹ 6کروڑ 39لاکھ ڈالرز کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

موجودہ ماسٹر چیمپیئن اور 15اہم ٹائٹل جیتنے والے گالف لیجنڈ ٹائیگر وڈ 6کروڑ 23لاکھ ڈالرز کما کر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

ابتدائی 10کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل بقیہ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق نیشنل فٹبال لیگ سے ہے جس میں کرک کزنز اور کورسون وینٹز 6کروڑ 5لاکھ ڈالرز اور 5کروڑ91لاکھ ڈالرز کے ساتھ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں ناؤمی اوساکا 29 ویں نمبر پر ہیں جبکہ سرینا ولیمز کی 33ویں پوزیشن ہے۔

جاپان کی 22 سالہ ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے گزشتہ برس 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کما کر تاریخ میں مہنگی ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا اور امریکا کی سرینا ولیمز کو اس اعزاز سے محروم کردیا۔

جاپانی اسٹار نے گزشتہ ایک برس کے دوران انعامی رقم اور دیگر مد میں 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمایا جو سرینا کے مقابلے میں 14 لاکھ ڈالر زیادہ ہے جبکہ تاریخ میں کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے کا ریکارڈ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا پاکستان میں کورونا ریلیف اقدام کیلئے عطیہ

روس کی ماریا شیراپووا نے 2015 میں 2 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کما کر ریکارڈ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ کمانے والے 100 ایتھلیٹس کی فہرست میں باسکٹ بال، رگبی، ٹینس اور فٹبال اسٹارز کا ہی غلبہ نظر آیا اور ابتدائی 100 کی فہرست میں صرف ایک کرکٹر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جو اس فہرست میں 68ویں نمبر پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024