کراچی کے ضلع کورنگی میں کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے ان علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

کورنگی ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 2 میں مخدوم بلاول ، قیوم آباد، اے اور بی ایریا، اللہ والا ٹاون، ناصرکالونی ، پی اینڈ ٹی کالونی دارلالسلام شامل ہیں۔

لانڈھی ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 9 میں واقع علاقوں میں 36 بی ایریا نزد رحمانیہ مسجد اسٹریٹ تک، عوامی کالونی، امام بارگاہ ولی اسرار ایریا اور پاور ہاﺅس ایریا کو بند کیا جائے گا۔

ملیر ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر ایک میں معین آباد فیز 3، ایس آئی 3/35 ماڈل کالونی، جعفر باغ اور ناصر اسکوائر شامل ہیں۔

شاہ فیصل ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 7 میں ملت ٹاؤن، الفلاح سوسائٹی اور ملیر ہالٹ جبکہ یونین کونسل نمبر-9 میں سی اے اے کالونی، کینٹ بازار اور اولڈ اقبال آباد شامل ہیں۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں