سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے
09 جولائ 2020
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی جس کے بعد وہ ملک کا پہلا صوبہ بن گیا جہاں کیسز ایک لاکھ کو عبور کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 538 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 900 تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے مجموعی تعداد 1677 تک پہنچ گئی۔
تبصرے (0) بند ہیں