اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے پرانے اوقات بحال کر دیے

کورونا وائرس کے باعث بینکوں کے اوقات مختصر کر دیے گئے تھے — فائل فوٹو / اے پی پی
کورونا وائرس کے باعث بینکوں کے اوقات مختصر کر دیے گئے تھے — فائل فوٹو / اے پی پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے کورونا وائرس سے قبل والے اوقات بحال کر دیے۔

مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک عوام کے لیے نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

تاہم بینک اپنی شاخوں کے لیے اپنے کاروباری اوقات اپنی ضروریات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق طے کر سکتے ہیں۔

نئے اوقات کار کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سےشام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر ڈیڑھ سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے ہسپتالوں کو سبسڈائزڈ قرض کی اجازت دے دی

جمعہ کو بھی بینکوں کے اوقات یہی رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بینکوں کے اوقات مختصر کر دیے گئے تھے۔

مرکزی بینک نے 28 مئی کو بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کیے تھے جس کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں