طیارے کے اندر 'بارش' پر مسافروں کو چھتریاں نکالنی پڑیں

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2020
جہاز کا ایئر کنڈیشننگ نظام صحیح کام نہیں کر رہا تھا، تحقیقات — اسکرین شاٹ
جہاز کا ایئر کنڈیشننگ نظام صحیح کام نہیں کر رہا تھا، تحقیقات — اسکرین شاٹ

روس میں دوران پرواز طیارے میں 'بارش' نے مسافروں کو حیران اور چھتریاں نکالنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھٹیاں منانے کے لیے بحیرہ اسود جانے والے مسافر دوران پرواز اس وقت حیران رہ گئے جب ان پر اچانک پانی ٹپکنا شروع ہوا۔

روسیا ایئرلائن کی خباروف سے سوچی جانے والی پرواز میں مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چھت سے پانی ٹپکنے پر چند مسافروں نے چھتریاں نکال لیں جبکہ چند نے بھیگنا ہی پسند کیا۔

واقعے کے حوالے سے ایئرلائن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ چھت سے ٹپکنے والا پانی بارش کا نہیں تھا بلکہ جہاز کا ایئر کنڈیشننگ نظام صحیح کام نہیں کر رہا تھا۔

اس طرح پانی ٹپکنے کے واقعات ان جگہوں پر پیش آتے ہیں کہاں سینٹرالائزڈ ایئر کنڈیشننگ نظام ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دوران پرواز طیارے سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں، لیکن اس نوعیت کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں