آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کسی مقام پر رات کو گاڑی، موٹرسائیکل، سائیکل یا بھاگتے ہوئے گزرتے ہوئے اچانک کتے بھونکتے ہوئے ایسے پیچھے لگ جاتے ہیں کہ جیسے حملہ کردیں گے۔

ایسا ہونے پر یقیناً گھبراہٹ کا سامنا ہوتا ہوگا کیونکہ کتا ایک ایسا جانور ہے جس کا جارحانہ رویہ اکثر افراد کو خوفزدہ کردیتا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں کتوں کے انسانوں پر حملے کافی عام ہیں۔

درحقیقت کتوں کا حملہ جان کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ ٹیکے لگنے کا تصور بھی ڈرا دیتا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر آوارہ کتے حرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور جارحانہ انداز سے موٹرسائیکل، گاڑی یا بھاگنے والے فرد کے پیچھے جاتے ہیں۔

ویسے تو اکثر کتا پیچھے بھاگنے لگے تو اچانک رک جانے سے جانور کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔

جب ہو دور جانے لگے تو پھر اپنے راستے پر چلنا شروع کردیں مگر بہت تیز چلنے یا بھاگنے (اگر موٹرسائیکل یا گاڑی میں نہ ہو تو) سے گریز کریں، کیونکہ کتوں کی رفتار آپ سے زیادہ تیز ہوتی ہے اور حملہ کرسکتے ہیں۔

تاہم کچھ دیگر طریقوں سے بھی کتوں کے تعاقب کو روکنا ممکن ہے۔

رک جائیں اور پرسکون رہیں

اگر کتا پیچھے بھاگ رہا ہو تو بھاگنے کی خواہش کی مزاحمت کرے اور اپنی جگہ ساکت کھڑے ہوجائیں گے اور ہاتھوں کو پہلوؤں میں رکھیں۔

اگر حملہ کرنے والا کتا آپ کو بھاگتا ہوا دیکھے گا تو وہ تعاقب جاری رکھے گا اور اس صورت میں جب وہ حملہ کرے گا تو بھاگتے ہوئے تحفظ کرنا مشکل ہوگا۔

زبان سے مدد لیں

کتے کو ٹھوس انداز سے زبانی ہدایات جیسے دور جاؤ یا واپس جاؤ دیں، جبکہ اس کی آنکھوں میں دیکھنے سے گریز کریں، اگر کتا تربیت یافتہ ہوگا تو آپ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پیچھے ہٹ جائے گا۔

ہدایات دیتے ہوئے کتے کی بدن بولی پر توجہ دیں، اگر آپ کے بولنے پر وہ مزید جارحانہ رویہ اختیار کرے تو ہدایات نہ دیں، تاہم اگر ہدایات سے کتا الجھن کا شکار ہو یا اس کے رویے میں مثبت تبدیلی آئے، تو اس عمل کو جاری رکھیں۔

آنکھوں میں دیکھنے سے گریز کریں

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے کو کتے عموماً جارحیت کی ایک قسم یا آپ کی جانب سے بالادستی کی کوشش تصور کرتے ہیں، اس بالادستی کے مقابلے سے بچنے کے لیے آنکھوں کو کتے کی آنکھوں سے دور رکھیں۔

اس دوران اس پر نظر رکھیں کہ کتا کیا کررہا ہے، تاکہ ممکنہ حملے کی صورت میں خود کو بچاسکیں۔

اپنا دفاع کریں

اگر کتا حملہ کردے اور خود کو خطرے میں محسوس کریں تو پھر دفاع کے علاوہ کو راستہ باقی نہیں ہوتا۔

اس صورت میں جب کتا کاٹنے کی کوشش کرے تو اس کے حلق پر لات یا مکا ماریں، جس سے وہ عارضی طور پر سن ہوجائے گا۔

اگر آپ کے پاس کچھ سامان ہے تو اسے کتے اور اپنے درمیان پھینک دیں یا اس سامان سے کتے کو بھی اس صورت میں ہدف بناسکتے ہیں جب وہ کاٹنے کی کوشش کرے۔

اگر آس پاس پتھر یا لکڑی موجود ہو تو وہ حملہ کرنے والے کتے کے خلاف بہتر ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اہم اعضا کا تحفظ

اگر کتا حملہ کردے اور آپ لڑنے کے قابل نہ ہوں تو زمین پر کسی گیند کی طرح گول مول ہوکر لیٹ جائے، جس کے دوران اپنے ہاتھوں سے گردن کی پشت اور کانوں کو ڈھانپ لیں، اس سے جسم کے اوپری حصوں کے ساتھ ساتھ گردن اور کانوں کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔

اس پوزیشن پر بے حرکت لیٹے رہنے سے حملہ کرنے والا کتا ہوسکتا ہے کہ آپ کو مردہ تصور کرے اور دلچسپی کھودے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Mueed Aug 06, 2020 08:58pm
سب سے پہلے، آپ نے پریشان نہیں ہونا ہے
Rameay Aug 07, 2020 04:29pm
Very informative.
Ainother Aug 07, 2020 06:21pm
Last year or so i was attacked by an apparently harmless looking dog. It jumped on me and i couldn't think of doing anything other than waving my sweater at him. It tried to bite the sweater but recognizing it wasn't branded left it in disgust and went away.