اگر آپ کو ٹیلیویژن میں بیزل پسند نہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سام سنگ نے 110 انچ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا ہے۔

ویسے تو سام سنگ پہلے بھی دی وال کے نام سے ایک مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی پیش کرچکی ہے مگر وہ موڈیولر اور دفاتر میں استعمال کے لیے تیار ہوا تھا۔

مگر یہ نیا ٹی وی سنگل یونٹ ہے اور گھر میں استعمال کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

مائیکرو ایل ای ڈی کو ٹی وی کی اگلی نسل کی ٹیکنالوجی قرار دیا جاتا ہے جس میں او ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی ٹیلیویژنز کی تمام تر خصوصیات تو ہیں مگر خامی ایک بھی نہیں۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ نیا ٹی وی 4 کے ریولوشن، وائیڈ کلر gamut، نے اور طاقتور مائیکرو اے آئی پراسیسر اور ایک لاکھ گھنٹے کی زندگی جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ اس میں بیزل بالکل بھی نہیں کیونکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکرین ٹو باڈی ریشو 99.99 فیصد ہے۔

اس ٹی وی کو 110 انچ مائیکرو ایل ای ڈی ٹی کا نام دیا ہے یا کم از کم ابھی یہی کہا جارہا ہے، جس میں بلٹ ان 5.1 اسپیکر سسٹم موجود ہے۔

یہ ساؤنڈ سسٹم ایک انوکھے فیچر سے لیس ہے، وہ لوگوں کی حرکت کو اسکرین پر ٹریک کرکے آواز کو اس جانب پھینکتا ہے۔

اس ٹی وی کو سام سنگ نے جنوبی کوریا میں متعارف کرایا ہے تاہم کمپنی کے مطابق 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تاہم اسے خریدنا آسان نہیں بلکہ اس کی قیمت سر چکرا دینے کے لیے کافی ہے۔

جنوبی کوریا میں اس ٹی وی کو ایک لاکھ 55 ہزار 938 ڈالرز (لگ بھگ ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں