• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

2020 میں پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین اسمارٹ فون کونسا رہا؟

شائع December 10, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

موبائل فون تو آج کل کی ضرورت بن چکی ہے اور لگ بھگ پاکستان میں ہر ایک کے پاس ہی یہ ڈیوائس ضرور موجود ہے۔

بس سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں کو اسمارٹ فون زیادہ پسند ہے یا عام فیچر فون ؟

اس کا جواب دینا تو بہت مشکل ہے مگر گوگل سرچز کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو 2020 میں پاکستانی عوام کا پسندیدہ فون سب کو دنگ کردینے والا ہے۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر پاکستانیوں کا 2020 کا سب سے پسندیدہ فون ایپل کا آئی فون یا سام سنگ گلیکسی نہیں، بلکہ امریکی پابندیوں کے باعث مشکلات کی شکار کمپنی ہواوے کا وائے 9 اے ہے۔

کم از کم گوگل ٹرینڈ 2020 کا تو یہی کہنا ہے کہ اس سال گوگل پر پاکستان میں کوئی بھی سام سنگ فون سرچز میں سرفہرست نہیں۔

اس سال پہلی بار گوگل نے پاکستان کی مقبول ترین سرچز میں گیجٹ کے آپشن کو شامل کیا تھا اور اس میں سب ہی اسمارٹ فونز ہیں۔

گوگل کی 2020 کے لیے پاکستان میں گیجیٹ کی مقبول ترین سرچز کا جائزہ لیا جائے تو اس میں ہواوے وائے 9 اے سرفہرست ہے۔

اب یہ تو پتا نہیں کہ پاکستان میں متعارف ہونے کے بعد یہ کتنی تعداد میں فروخت ہوا مگر گوگل ڈیٹا کو مانا جائے تو لگتا ہے کہ ستمبر میں دستیابی کے بعد یہ فروخت کے حوالے سے بھی کافی آگے ہوگا۔

اور ہاں اس کے بعد دوسرے نمبر پر انفینکس نوٹ 7 ہے۔

تیسرے نمبر پر ایک اور چینی کمپنی ویوو کا وی 20 ہے، جس کو کچھ عرصے پہلے ہی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

گوگل سرچز میں آئی فون 12 کو ڈھونڈنے والے چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس کے بعد انفنیکس کا ایک اور فون ہاٹ 9 ہے جبکہ اوپو ایف 17 پرو چھٹے نمبر پر رہا۔

اس کے بعد 7 سے 9 نمبر تک ویوو کے 3 فونز ہیں جو ایس 1، وائے 20 اور وائے 51 ہیں جبکہ ہواوے وائے 6 پی 10 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024