بھارتی سپریم کورٹ: 'مرزا پور' کے پروڈیوسرز اور ایمیزون پرائم کو نوٹس جاری

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2021
سپریم کورٹ کی جانب سے یہ نوٹس 2 روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد جاری کیا گیا—پرومو فوٹو
سپریم کورٹ کی جانب سے یہ نوٹس 2 روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد جاری کیا گیا—پرومو فوٹو

بولی وڈ اداکار علی فضل کی پرانی ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پر بھارت میں کرائم تھرلر ویب سیریز ’مرزاپور ٹو‘ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی تاہم اس کے باوجود سیریز کو ریلیز کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 'مرزاپور ٹو' ایمیزون پرائم کی بھارت کی تیسری اوریجنل ویب سیریز ہے، جسے 23 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

تاہم اب بھارتی سپریم کورٹ نے 'مرزا پور' ویب سیریز میں اترپردیش کے ضلع کو بدنام کرنے سے متعلق شکایت پر اس کے پروڈیوسرز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: بھارتیوں کے بائیکاٹ کے باوجود ’مرزاپور 2‘ ریلیز

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے یہ نوٹس 2 روز قبل درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد جاری کیا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

'مرزا پور' کے پروڈیوسرز کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں 'مذہبی جذبات' کو مجروح کرنے اور اترپردیش کے علاقے کو بدنام کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔

آئی پی سی کے سیکشنز 295-اے، 504، 505 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شقوں کے تحت رتیش سدھوانی، فرحان اختر اور بھومک گوندالیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

مذکورہ ایف آئی آر مرزا پور کوٹ والی پولیس تھانے میں اروند چترویدی کی درخواست پر درج ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مسلمان اداکار کی ٹوئٹ پر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ اروند چترویدی نے الزام لگایا کہ ویب سیریز میں غیراخلاقی مواد اور تعلقات دکھائے گئے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ اروند چترویدی کی شکایت پر پروڈیوسرز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

'مرزاپور' کے خلاف مذکورہ مقدمہ ایمیزون پرائم ویڈیو کی ایک اور سیریز 'تانڈو' کے خلاف اس سے ملتے جلتے الزامات کے بعد دائر کیے گئے۔

تانڈو کے فلم سازوں اور آرٹسٹس کے خلاف اترپردیش میں لکھنؤ اور گریٹر نوئیڈا، اور ممبئی سمیت کئی شکایات دائر ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں